اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارت نے بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان کا راستہ مزید مشکل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے میچ کو بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کیا گیا تو بنگال ٹائیگرز کو 151 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

اس طرح بھارت نے بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان کا سیمی فائنل میں پہچنے کے راستے میں مزید مشکلات پیدا کردی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بنگلا دیش اور بھارت کے میچ کے بعد گروپ ٹو کی صورتحال بدل گئی ہے، پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، لیکن اس کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں میچز جیتنے ہوںگے۔

اس کے بعد پاکستان کیلئے یہ ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا کو آخری میچ میں اپ سیٹ شکست ہو یا جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش آؤٹ ہوجائے ایسی صورتحال میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے مگر اس کیلئے پاکستان کا دونوں میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

اگر پاکستان آج کا اہم میچ جیت جاتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے، لیکن اگر آج پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا سے نہیں جیت پاتا تو پھر اگر مگر کا کھیل ہی نہیں رہ پائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں