منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی واٹر بورڈ سپر وائرز کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: واٹر بورڈ سپروائزر سید فرقان کے قتل کا مقدمہ مسلم آباد گوٹھ منگھو پیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 812/2022 مقتول کے بھائی عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ای او منگھوپیر امجد کیانی منگھوپیر کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 397، 302 اور 34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقتول کے بھائی سید عمران نے بتایا کہ فرقان کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کیا گیا، وہ معمول کے مطابق کھانا کھانے فلٹرپلانٹ پر گیا تھا، کھانے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر پہاڑی سے نیچے آرہا تھا۔

منگھوپیر میں واٹر بورڈ افسر کو گولیاں ماردی گئیں

مدعی عمران نے کہا کہ ساڑھے تین بجے مسلم آباد گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فرقان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، بھائی نے مزاحمت کی کوشش کی توملزمان نے گولی ماردی۔

منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں