اشتہار

حقیقی آزادی مارچ: اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئےپی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے 39 شرائط کا بیان حلفی طلب کرلیا ہے۔

39شرائط ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون ن ےاسلام آبادہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ٓ

- Advertisement -

اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہیے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے ہوگی، پی ٹی آئی اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے،انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کرنا ہوگا۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسےمیں کسی قومی یاپارٹی پرچم نذرآتش نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں