جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مسترد، زلفی بخاری کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے پر جلد پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر اسپیکرقومی اسمبلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنمازلفی بخاری نے جلد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔

زلفی بخاری نے اسپیکرقومی اسمبلی کے فیصلے پر ابتدائی ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کیخلاف کارروائی سے گریز کیلئے تکنیکی وجوہات کا سہارا لیا گیا، اسپیکر نے قرار دیا آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لیتے وقت رکن اسمبلی نہیں تھے، اسپیکر صاحب کا شکریہ کہ اس تکنیکی جواز سے یہ ثابت ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا آصف زرداری کی گاڑیاں لینے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا، قانون میں کہیں ذکر نہیں کہ غیر رکن اسمبلی ریفرنس جمع نہیں کروا سکتا۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر نے اعتراف کر لیا کہ گاڑیاں لیتے وقت آصف زرداری صدر کے عہدے پر تھے، اس معاملے پر جلد پریس کانفرنس کرکے مزید حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہقومی وسائل پرڈاکہ ڈالنےوالے ہر کردار کا پوری طرح تعاقب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں