جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار  آغاز  پر ان کی تعریف کی ہے۔

کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستانی اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حارث ورلڈ کپ کو اپنے پی ایس ایل کے انداز میں کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ بہادری سے جیتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔

واضح رہے کہ آج کے سنسنی خیز مقابلے میں محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر  شاندار  3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے  28 رنز بنائے  جس کے بعد  اینرچ  نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

یاد رہے کہ محمد حارث کو پاکستانی کرکت ٹیم میں فخر زمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں