تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ماحول دوست توانائی، امریکا اور امارات میں 100 ارب ڈالر کی شراکت داری

ماحول دوست صاف توانائی منصوبوں کے لیے متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان 100 ارب ڈالر کی بڑی شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اس شراکت داری کے تحت 2035 تک دنیا بھر میں صاف توانائی کے منصوبے نافذ کریں گے اور ان سے 100 گیگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک شراکت کے معاہدے پر امارات کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان الجابر اور امریکا کے صدارتی رابطہ کار ایموس فوکسٹین نے منگل کو امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اس تقریب میں ابوظبی کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن شیخ خالد آل نہیان، شیخ حمدان آل نہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن طحنون آل نہیان، ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ایگزیکٹو امور کے ادارے کے سربراہ خلدون المبارک اور امریکا میں متعین اماراتی سفیر یوسف العتیبہ بھی موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق یہ اسٹراٹیجک شراکت جو 5 عشروں تک برقرار رہے گی اس کا مقصد سرمایہ کاری کو وسعت دینا اور ترقی پذیر و کمزور ممالک میں مشترکہ منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری چار بنیادوں پرعملی اقدامات اور نئی ٹیکنالوجی میں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -