19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

چِڑیا گھر میں شیر اپنے بچوں سمیت فرار ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : چِڑیا گھر میں شیر اپنے بچوں سمیت پنجرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جس کے بعد ا فراتفری مچ گئی اور حکام کی دوڑیں بھی لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کے چِڑیا گھر میں شیر اپنے بچوں سمیت پنجرے سے باہر نکل آیا، جس کے بعد چِڑیا گھر میں ا فراتفری مچ گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ شیروں کے فرار کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ الرٹ جاری کرنے پر مجبور ہو گئی اور مہمانوں کو حفاظت کے پیش نظر وہاں سے جانا پڑا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی جانب سے الرٹ اس وقت جاری کیا گیا جب ایک ویڈیو فوٹیج میں ایٹو نامی نر شیر کو اپنے چار بچوں کے ہمراہ پنجرے سے باہر نکلتے دیکھا گیا۔

حکام نے شیر کے ننھے منے بچے کو بےہوش کر کے پنجرے میں واپس پہنچایا تو باقی سب بھی پنجرے کے اندر واپس آگئے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیروں کے مرکزی علاقے سے فرار ہونے کے 10 منٹ سے بھی کم وقت میں وہ متحرک ہو گئے تھے۔

چڑیا گھر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سائمن ڈفی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کوئی فرد یا جانور زخمی نہیں ہوا اور چڑیا گھر معمول کے مطابق کھلا ہے۔‘

سائمن ڈفی کا کہنا تھا کہ ’چڑیا گھر میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے انتہائی سخت حفاظتی پروٹوکولز موجود ہیں اور فوری کارروائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں