پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نےگزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ ’بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے‘۔
تاہم جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارف کرن اشفاق کو عام زندگی گزارنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔
عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد ٹرولرز نے کرن کی ایک ویڈیو پر انہیں ٹرول کیا ہے جس پر وہ برس پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان سب کمنٹس سے تھک گئی ہوں، خاص طور پر خواتین کی باتوں سے۔
کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں چاہے کچھ بھی ہوجائے لوگ ایک عورت کو سکون سے زندگی گزارنے نہیں دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ لوگ ایک طلاق یافتہ عورت سے کیا چاہتے ہیں؟ خودکشی؟
یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور فخر جعفری نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔