پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخاراحمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے لمبا چھکا مارنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سڈنی کے بڑے میدان پر جنوبی افریقا کے خلاف مشکل وقت میں افتخار احمد نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے نہ صرف ٹیم کو اہم فتح دلوائی بلکہ ایونٹ کا سب سے لمبے چھکے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
افتخاراحمد نے اننگز کے 16ویں اوور میں فاسٹ بولر نگیڈی کو لیگ اسٹمپ پر زوردار چھکا لگایا جو 106 میٹر لمبا تھا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ ملر نے انڈیا کے خلاف 104 میٹر کا چھکا لگایا تھا جب کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 102 میٹر اور آسٹریلیا کے ہی مچل مارش نے آئرلینڈ کے خلاف 102 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔
اس فہرست کے پانچویں بلے باز کا تعلق بھی آسٹریلیا ہے۔ اسٹوئنس نے سری لنکا کے خلاف 101 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔