اشتہار

حملے کے بعد کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، کارکنان پر امن رہیں۔

حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر حملے کے واقعے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بہادر، نڈراور دیندار انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرانے والے لیڈر نہیں، ہم چیئرمین پر حملے کی شدید مذمت اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عمران خان پر حملے کی خبرسن کر پوری قوم میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اور بالخصوص پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کروں گا کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور پر امن رہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہیں، ہمیں برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے، 6دن سے ہمارا لانگ مارچ پر امن چل رہا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل پر عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں