اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، رانا ثنا کے گھر کے باہر لوگوں کا شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر کے فوری بعد کراچی تا خیبر لوگوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے، کئی مقامات پر شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ان احتجاجی مظاہروں میں کارکنان کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ایسا ہی ایک مظاہرہ اور ردعمل فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی رہائشگاہ کے باہر بھی دیکھنے کو ملے، جہاں پی ٹی آئی کارکنان بھی بڑی تعداد نے ان کے گھر کے باہر سخت احتجاج کیا اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بزدلانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گولی لگنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا اور فوری طور پر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اور تفتیش کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان

واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی ، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔

ٹانگ پر گولی لگنےکے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں