لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کو غیرملکی اورمقامی سازش قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آبادکو گوانتانا موبےجیل بنادیاگیاہے، جوجیل ہمارےلیےکل بنائی ہےاس میں انہوں نے اور 77وزرا نے رہنا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ کرنےوالےایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہٰ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ، آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا۔
اسلام آبادکو گونتا موبےجیل بنادیاگیاہےجوجیل ہمارےلیےکل بنائی ہےاس میں انھوں نےاور77وزرانےرہناہےعمران خان پےحملہ کرنےوالےایک سےزیادہ منظم سازش کےآلہ کار تھےاگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 4, 2022
سابق وزیر داخہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا اہم تعیناتی سےپہلےعمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانااورباقیوں کو فرار کرانا سوالیہ نشان ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپردفن ہو گئی ہے، عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے، امن اورقانون کےدائرے میں رہتےہوئےاپناحق لےکررہیں گے۔