کپڑے دھونے کا کام خواتین اور مرد دنوں کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسی حیران کن ویدیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر کو کپڑے دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بندر انسانوں کی نقل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہمدرد بھی ہیں اور انسانوں کی طرح اپنے کام بھی کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں، انسٹاگرام پر ایک ایسی ہی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی جس میں بندر دھوبی کا کام کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانوں سے مشابہت رکھنے والا بندر کس طرح کپڑے دھونے میں مصروف ہے، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلکل انسانوں کی طرح ایک برش کی مدد سے کپڑے دھو رہا ہے۔
&
View this post on Instagram
nbsp;
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بندر ایک ٹیوب یا ٹپ کے اندر بیٹھا ہے، جہاں اس کے ہاتھ میں ایک برش بھی ہے جس کی مدد سے وہ بار بار کپڑے کو آگے پیچھے کرتے ہوئے دھوتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور بندر کی اس عقلمندی پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، علاوہ ازیں مزاحیہ انداز میں ایموجیز بھی بناکر کمنٹس کررہے ہیں۔