منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی وکیل محمد آفاق کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو گیارہ نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ جس دن سے عمران خان کو نا اہل قرار دیا گیا اس روز سے عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدہ سے نا اہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف نوٹس جاری کیا ہے ، عمل درآمد معطل نہیں کیا،

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ضمنی انتخابات کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، صرف نوٹس جاری کرنے کی استدعا کر رہا ہوں۔

درخواست کے مطابق وکیل نے نشاندہی کی کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال کے لئے نا اہل قرار دیا اس لیے نااہلی کے بعد عمران خان پارٹی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں رہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں