جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

رانا ثنااللہ کی عمران خان سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمیت سب کی صحت کیلئےدعا اورتعزیت کی ہے، ہم عمران خان کوسیاسی مخالف سمجھتے ہیں دشمن نہیں، یہ درجہ عمران خان سیاسی مخالفت کو دیتے ہی نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے کہا تھریٹ بہت ہیں، خان صاحب نے ان سے کہا کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے دیکھاجائے گا، خان صاحب کا رویہ مزید حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے احتجاج ،لانگ مارچ سے کوئی ڈر نہیں، لانگ مارچ روکنے یا ڈرانے جیسی کوئی بات نہیں، امید ہے خان صاحب اس معاملے کو ہوا میں نہیں اڑائیں گےبلکہ پوری توجہ دیں گے، ماحول خوشگوار ہو تو خان صاحب کی عیادت کیلئے جایا جاسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے کے بعد خان صاحب نے الزام ہی ہم پر رکھ دیا ہے اس لئے یہ بات زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا مگر وہ فیصلہ کرسکتےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سنجیدگی کومحسوس کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت اور خان صاحب سےاپیل کرتے ہیں ، خان صاحب سے اپیل ہے اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔

انھوں نے بتایا کہ عمران خان کیساتھ جب پہلے بھی حادثہ ہوا تھا تو نوازشریف ملنے گئےتھے، واقعے کی تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہیے ، پنجاب حکومت کو واقعےکی تحقیقات کرکے واضح مؤقف کیساتھ سامنا آنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں