جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹریفک میں پھنسے دلہے کا پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

صوبے پنجاب کے علاقے سرائے عالمگیر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف مظاہرے میں برات پھنس گئی۔

مظاہرین سڑک بلاک کر کے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ برات دو گھنٹے سے پھنسی ہوئی ہے۔ دلہا تنگ آکر گاڑی سے نکل آیا اور مظاہرین کے خلاف احتجاج کیا۔

خاور اقبال نامی دلہے کا کہنا تھا کہ دو گھنٹوں سے روڈ پر خوار ہو رہا ہوں، ہر طرف سے راستہ بند ہے، ہماری گاڑیاں روکی گئیں ہیں۔

دلہے نے عزم کیا کہ کچھ بھی ہو جائے دلہن لے کر ہی گھر واپس جاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں