جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کا مرکزی رہنما فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امرتسر : بھارت کی انتہاء پسند جماعت شیوسینا کا مرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں مارا گیا، پنجاب میں احتجاجی دھرنے کے دوران گولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر میں شیو سینا کے انتہائی دائیں بازو کے سخت گیر رہنما سدھیر سوری کو احتجاجی دھرنے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھیر سوری کو قتل کرنے والا حملہ آور مظاہرین کے درمیان ہی موجود تھا جسے پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا، تاہم سرکاری سطح پر تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے گوپال مندر کے باہر کچرے کے ڈھیر سے ٹوٹے ہوئے بتوں کے ٹکڑے ملنے پر مندر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ سندیپ سنگھ نامی ایک دکاندار نے سدھیر پر گولی چلائی، قتل کے بعد علاقے میں ممکنہ ردعمل کے باعث سکھ برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیال رہے کہ سدھیر سوری سکھوں کے خلاف متنازع بیانات دیتا رہتا تھا اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جذبات اُکسانے پر اسے کئی مقدمات کا سامنا تھا اور کافی عرصہ وہ جیل میں بھی گزار چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں