جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاندار کارکردگی کا راز کیا؟، بھارتی بیٹر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے والے سوریا کمار یادیو نے شاندار کھیل کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی بیٹر نے کہا کہ جب آپ کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آزادانہ کھیل پیش کرنے کی اجازت ملتی ہے تو وہ بہت متاثر کن ہوتی ہے کیونکہ جس نمبر پر میں بلے بازی کرتا ہوں، یہاں بہت دباؤ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود میں اپنے انداز میں کھیلنے کی آزادی دی گئی ہے۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اہم میچ میں بھی وہ اپنا رویہ نہیں بدلیں گے، جارحانہ کھیل سے مخالف بولرز پر دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کرینگے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ سے میں یہ سیکھا کہ سات سے 15 اوور تک دوسری ٹیمیں کھیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی ہیں، یہ میچ کا وہ حصہ ہوتا ہے ، جہاں سے میں خود کو چیلنج کرنے اور کھیل کو آگے لیجانے کی کوشش کرتا ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں:  راشد خان نے ’جادو‘ دکھا دیا

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سوریا کمار یادیو نے ورلڈکپ کے آغاز میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو نصف سنچریاں بنا کر 863 پوائنٹس لے کر نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو رواں برس ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ایک شان دار سنچری اور 8 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں