اشتہار

8 سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آٹھ سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دو دراز گاؤں پندارپد میں پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ دیپک پر کوبرا سانپ نے حملہ کیا اور اسکے بازو پر لپٹ گیا جس پر بچے نے فوری طور پر سانپ کو اپنے بازو سے الگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنا بازو کوبرا سے چھڑوانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے سانپ کو کاٹا جس سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا۔

- Advertisement -

8 سالہ دیپک نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا، کوبرا سانپ ڈسنے سے پہلے میرے بازو کے گرد لپٹ گیا تھا، میں نے سانپ کے ڈسنے سے خود کو بچانے کیلئے اپنا بازو جھٹکنا شروع کیا مگر سانپ کے گرفت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

دیپک نے کہا کہ میں سانپ سے اپنا بازو چھڑانے میں ناکام رہا تو میں نے سانپ کو کاٹ لیا جس سے کوبرا سانپ بچ نہ سکا اور  میرے کاٹنے سے مارا گیا۔

خبر کے مطابق دیپک کے بازو پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات موجود تھے، والدین اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں