جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سکھ اسپیشل ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ، وفاقی وزیر ریلوے کا تحقیقات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئےانکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جارہ کرتے ہوئے کمیٹی کو 3 روز میں بوگیاں اترنے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تحقیقاتی کمیٹی میں سی او پی ایس سیفٹی، سی ای این اوپن لائنز اور سی ایم ای کیرج شامل ہیں۔

- Advertisement -

ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں شورکوٹ اورپیر محل اسٹیشن کےدرمیان پٹری سے اتری بوگیاں اترنے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافروں کو ٹرین کے پہلےحصے میں ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ مزید مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں