تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

پاکستانی ٹیم سے پرفارمنس کیسے لی جاسکتی ہے؟ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتادیا

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پرفارمنس سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہرشا بھوگلے کی ایک شو میں گفتگو کی ویڈیو  وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ یہ بتا رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کس طرح کم بیک کرتی ہے۔

جنوبی افریقا میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے کہا کہ ’ میرا نظریہ یہ ہے کہ آپ جب پاکستان کو کسی بھی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کہیں گے تو وہ ہارجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن جب بھی آپ انہیں کہیں گے یہ جلد آؤٹ ہونے والی ٹیم ہے ان کے پاس کوئی چانس نہیں وہ کم بیک کرکے دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ کرکٹ یہ ہے اور یہ اب سے نہیں کئی عرصے سے پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان اپنا 2 اہم میچ ہارنے کے بعد اپنی دھواں دھار پرفارمنس دے کر زبردست کم بیک کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تیسری پوزیشن پر ہے، جبکی سیمی فائنل میں پہچنے کے لیے ٹیم کو اپنا اگلا میچ جیتنا ہوگا ساتھ ہی مداحوں کو جنوبی افریقہ اور بھارتی ٹیم کے ہارنے کی دعا بھی کرنی ہوگی

Comments

- Advertisement -