منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عمران خان کا مقتول کارکن معظم کے بچوں کی کفالت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق کارکن معظم کے بچوں کی کفالت کا اعلان کر دیا۔

مقتول معظم کے اہل خانہ عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور روانہ ہوگئے۔ عمران خان کی خواہش پر والدہ، تینوں بچوں اور بھائی کو شوکت خانم اسپتال پہنچایا جائے گا ۔

پی ٹی آئی راہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر مقتول کے لواحقین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پارٹی کی طرف سے معظم کے اہل خانہ کے لیے 60 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔

- Advertisement -

حماد اظہر نے مقتول معظم کے والد نواز گوندل کو چیک پیش کیے۔

عمران خان مقتول معظم کے لواحقین کی مزید مالی معاونت کریں گے جبکہ انہوں نے مقتول کے بچوں کی کفالت کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں