جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’کسی دن مایا تمہارے بھائی کو لے کر اُڑ جائے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں شجی کہہ رہے ہیں کہ ’کسی دن مایا تمہارے بھائی کو لے کر اُڑ جائے گی اور تم لوگ دیکھتے رہ جاؤ گے۔

ڈرامہ سیریل فراڈ میں احسن خان (شجی)، میکال ذوالفقار (شان)، صبا قمر (مایا)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فراڈ کی 28ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شجی اہلیہ طوبیٰ سے کہتے ہیں کہ سنو تمہاری بھابھی نے تو بڑی جلدی بھائی کا دل جیت لیا۔‘

- Advertisement -

ادھر شان کی والدہ (اسما عباس) کہتی ہیں کہ شجی پر اتنی جلدی بھروسہ کرسکتے ہیں۔‘

وہ مایا سے کہتی ہیں کہ ’میرے بیٹے کے پاس بڑا پیسہ ہے اس سے اپنا حصہ لے لو۔‘ مایا جواب دیتی ہیں کہ ’حصہ پرائی چیزوں سے لیا جاتا ہے شان میرے شوہر ہیں ان کا جو کچھ بھی ہے اس پر میرا حق ہے۔‘

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا شان پہلی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تعلق جو ٹوٹ گیا ہے تو رابطہ کیوں رکھ رہی ہو، وہ کہتی ہیں کہ چاہ کر بھی رابطہ نہیں رکھنا چاہتی۔‘

’زمل (بیٹی) کی وجہ سے رابطہ کیا وہ کہتے ہیں کہ ’تمہیں زمل کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ اہلیہ کہتی ہیں کہ زمل کو سوتیلی ماں کے سپرد کرتے ہوئے تم بے فکر ہوسکتے ہیں میں نہیں ہوسکتی۔

کیا شجی کا بھانڈا پھوٹ جائے گا؟ یا پھر مائرہ خاموشی اختیار کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں