منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ ون میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے تو گزشتہ روز ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم گروپ ٹو میں اگر مگر کی دلچسپ صورتحال تھی اور آج کا دن نکلنے سے قبل کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا تھا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت میں سے کون سی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ کی نیدر لینڈ کے ہاتھوں بڑی اپ سیٹ شکست نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کو مزید آسان بنایا اور رن ریٹ کا گورکھ دھندا ختم کرکے صرف جیت ہی اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی تھی۔

- Advertisement -

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے زیر کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ بھارت اور زمبابوے کے ہونے والے میچ کو بھی نمائشی بنا کر رکھ دیا کیونکہ گروپ میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں چھ چھ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا بدھ 9 نومبر کو سیمی فائنل سڈنی اور دوسرا جمعرات 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلیں جائیں گے، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تاہم سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی اس کا فیصلہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کے رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ ٹو میں پہلی اور دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونے کے بعد ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں