جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تنزانیہ کا مسافر طیارہ جھیل میں جا گرا

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی: تنزانیہ میں ایک مسافر طیارہ جھیل میں جا گرا، جس میں سوار مسافروں میں سے 26 کو بچا لیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنزانیہ کے ریاستی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایک مسافر طیارہ اتوار کو تنزانیہ کی جھیل وکٹوریہ میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا، جب طوفانی موسم میں اس نے جھیل کے کنارے آباد شہر بوکوبا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

بی بی سی کے مطابق بوئنگ طیارے میں 43 افراد سوار تھے، جن میں سے 26 کو بچا کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ ریسکیو کارکن اور مقامی ماہی گیر دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حادثے کی ویڈیوز میں نظر آتا ہے کہ طیارہ پانی میں ڈوب چکا ہے، اور صرف اس کی دم پانی سے نکلی ہوئی ہے، اور اس کے چاروں طرف امدادی کارکنوں اور ماہی گیری کی کشتیاں ہیں۔

واضح رہے کہ بوکوبا ہوائی اڈے کے رن وے کا ایک سرا افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ کے کنارے کے بالکل قریب واقع ہے۔

پریسیژن ایئر کی پرواز تنزانیہ کے سب سے بڑے شہر دار السلام سے بکوبا کے راستے موانزا جا رہی تھی، جب مبینہ طور پر اسے طوفان اور شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں