ممبئی: بالی وڈ اداکار ملند سومن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران کھانا وقت پر نہ ملنے پر فلم چھوڑ دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملند سومن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے سیٹ پر مجھے شدید بھوک لگی تھی اور مجھے کھانا نہیں دیا جا رہا تھا۔
ملند سومن نے بتایا کہ میں نے غصے میں آ کر سائیکل پھینک دی اور چلایا کہ میرا کھانا کہاں ہے؟ لیکن کسی نے کھانا لا کر نہیں دیا، مجھے کہا گیا کہ شوٹنگ کے بعد کھانا ملے گا۔
- Advertisement -
اداکار نے بتایا کہ فلم کی 75 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود میں نے فلم چھوڑ دی۔
ملند سومن کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔ وہ بہت جلد کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram