اشتہار

کراچی؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپرہائی وے پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

کھائی میں پانی بھرا ہونےکی وجہ سے سوار افراد کی حالت خراب ہو گئی اور انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں جنہوں نے تمام افراد کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد جانبر نہ ہوسکے اور چلے بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد ملیرہالٹ کے رہائشی تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ افراد گھومنے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں