اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ایک اور ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ جمعرات کو وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور سی ٹی ٹی نے وزیر آباد موبائل مارکیٹ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام احسن ہے اور وہ وزیر آباد سوہدرہ کا رہائشی ہے اور اس کیس میں اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میح لیا جا چکا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

ملزم کو حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے فوری بعد مارچ میں شریک ایک کارکن نے ملزم نوید کو پکڑ لیا تھا جس کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور اس کی نشاندہی پر پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان وقاص اور فیصل بٹ کو وزیر آباد سے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزمان نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں