جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سری لنکن کھلاڑی کی سڈنی میں ضمانت کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بلے باز دانشکا گوناتھیلا  کی ضمانت کی درخواست مستردی کردی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دانشکا گوناتھیلا کا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک کے ذریعے سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دانشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ گوناتلاکا جو انجری کے باعث ورلڈ کپ میچز سے باہر ہوگئے تھے ان پر آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہیں سڈنی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل 2017 میں بھی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 میچز کی پابندی لگائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں