جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

42 ارب روپے لاگت، کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 42 ارب روپے لاگت سے کراچی میں آئی ٹی پارک کا منصوبہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت ڈیجیٹل کراچی کے اہم منصوبے ’آئی ٹی پارک‘ کا سنگ بنیاد وفاقی وزیر سید امین الحق نے رکھ دیا۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے یہ شہر کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے پر تقریباً 42 ارب روپے لاگت آئے گی، اور یہ جون 2026 میں مکمل ہوگا۔

- Advertisement -

سید امین الحق نے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ لاگت کی رقم میں سے 35 ارب روپے کوریا کے ایگزم بینک اور 7 ارب روپے پی ایس ڈی پی (محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) سے آئیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس 11 منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی، عمارت میں ملکی و بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر ہوں گے، اور اس سے 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔

امین الحق نے کہا ’’آئی ٹی پارک کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘

کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک واقع سائٹ پر منعقدہ تقریب میں غیر ملکی قونصل جنرلز، اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں