بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان نے آرام کے بجائے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کا اجلاس طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرام کے بجائے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر آرام کے بجائے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کا اجلاس طلب کر لیا۔

وکلا کا اجلاس دوپہر ایک بجے کے بعد شروع ہو گا، جس میں وکلاء سے ایف آئی آر درج کروانے کے حوالے سے قانونی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

وکلا سےسپریم کورٹ کے سامنے اعلان کردہ احتجاج کے حوالے سے بھی تجاویز مانگی جائیں گی۔

دوپہر کے بعد پارٹی رہنماؤں سے منگل کو دوبارہ شروع ہونے والی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ڈاکٹرز نے عمران خان کو 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں