اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میں آئی ٹی کا وزیر نہ رہا تو آپ بھی خزانہ کے وزیر نہیں رہیں گے، امین الحق کی ڈار کو تنبیہہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے اور کھل کر تنقید کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی میں تلخ باتیں بھی کروں گا، وزیر خزانہ اپنے رویے کو تبدیل کریں، اگر میں وزیر آئی ٹی نہ رہا تو آپ بھی وزیر خزانہ نہیں رہیں گے۔

امین الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈٓر وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کریں اور اپنی ہٹ دھرمی ختم کریں، میں ٹیلی کام سیکٹر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب موبائل فون کی مینوفیکچرنگ پر کام شروع کیا گیا تو پہلے لالچ پھر دھمکیاں دی گئیں، دھمکیوں کی پروا نہیں کی اور آج موبائل مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں