گوجرانوالہ میں گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش اسکول سے مل گئی۔
سی پی او عمر سلامت نے میڈیا کو بتایا کہ سات سالہ مدثر گذشتہ روز گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا، اہل خانہ کی جانب سے گمشدگی کی درخواست موصول ہونے پر بچے کی تلاش شروع کی گئی تاہم کامیابی نہ مل سکی۔
سی پی او نے بتایا کہ آج صبح بچے کی لاش لالو پورے کے علاقے میں واقع اسکول کے صحن سے ملی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کی موت گلہ دبانے کے باعث ہوئی۔
- Advertisement -
موت کے مزید حقائق جاننے کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال میں بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔