اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ : ملزم نوید کو پولیس سے بازیاب کرانے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عمران خان پر فاٸرنگ کے ملزم نوید آرائیں کی پولیس حراست سے برآمدگی کے لیے لاہور ہاٸی کورٹ میں درخواست داٸرکردی گٸی۔

درخواست انسانی حقوق کی کارکن مس دلشاد خان ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاستدانوں کے ٹکراؤ میں محمد نوید کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاست دانوں کی ایماء پر محمد نوید کا استحصال کیا جارہا ہے جو قابل قبول نہیں۔ وقوعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے میں ملزم کا کوٸی قصور نہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت پولیس کی حراست سے ملزم کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس نے مذکورہ درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا ملزم سے کوٸی رشتہ نہیں لہٰذا وہ متاثرہ فریق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چار دن گزرنے کے باوجود واقعے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

درخواست کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو وہ از خود نوٹس لیں گے۔

مزید پڑھیں : 24 گھنٹے میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

وفاقی حکومت کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کا جواب جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اس کے پستول کے میگزین میں 26 یا 27 گولیاں تھیں، 7 سے 8 گولیاں چلائی ہیں ایک گولی پھنسی ہوئی تھی، اس نے کہا کہ میں نے کنٹینر کو ٹارگٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں