ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

حقیقی آزادی مارچ کے بقیہ شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسد عمر نے حقیقی آزادی مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نےبتایا کہ انشااللہ جمعرات کو وزیرآباد سےلانگ مارچ کےسفرکا دوبارہ آغاز ہوگا، میں شاہ محمودقریشی اور دیگرساتھیوں کےہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کرونگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو مارچ کا آغاز فیصل آباد ڈویژن ٹوبہ ٹیک سنگ سےکروں گا،اس ہفتے کو جھنگ،اتوارکو فیصل آباد،پیرکو جڑانوالہ،منگل کوچنیوٹ،بدھ کوسرگودھامارچ ہوگا۔ بعد ازاں جی ٹی روڈ پرلانگ مارچ شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخواسےبھی تین اطراف سےمارچ ہوگا، کے پی میں جنوبی اضلاع سےمارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکرینگے،مالا کنڈ ریجن سےمحمودخان،مراد سعید،پشاورویلی سےقیادت کرینگے جبکہہزارہ ریجن سےمارچ کی قیادت پرویزخٹک کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں