اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

’ٹاس جیت گئے تو ٹرافی پاکستان آئے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ 9 نومبر بروز بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

پاکستان نے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چار وکٹیں‌ حاصل کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر بروز جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹاس جیت گئے تو ٹرافی پاکستان ہی آئے گی، کامران اکمل

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’سیمی فائنل میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا اگر ٹاس جیت گئے تو ٹرافی پاکستان ہی آئے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اب یہ ٹرافی رکنی نہیں چاہیے جب قومی ٹیم وطن واپس آئے تو ٹرافی لے کر ہی آئے۔‘

جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا ٹیگ برقرار رکھا ہے، تنویر احمد

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ ’اب کرکٹ تبدیل ہوگئی ہے جنوبی افریقہ کے علاوہ سب ٹیمیں ایک جیسی ہوگئی ہیں جو اچھا کھیلے گی وہی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا ٹیگ برقرار رکھا۔

تنویر احمد نے کہا کہ ’ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی صرف 7.5 رنز کی ایوریج ہے ان کا سیمی فائنل میں رنز کرنا بہت ضروری ہے جبکہ رضوان کی 20 کی اوسط ہے انہیں بھی رنز کرنا ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ مڈل آرڈرز نے رنز کرنا شروع کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہہ رہے تھے لیکن اب ان کے بغیر ہی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور افتخار اور شاداب خان اور محمد حارث نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں