اشتہار

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا جو رات 1بجکر 2 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 6 بجکر 56 منٹ پر پر ختم ہوگا۔

ایشیاء آسٹریلیا، شمالی امریکہ مشرقی یورپ اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصے مکمل چاند گرہن ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی جزوی طور پر نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 بج کر 6 منٹ پر شروع ہوگا  اور اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا۔

- Advertisement -

لاہورمیں چاند گرہن کا دورانیہ 5 بجکر 5 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا۔

کراچی میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 بجکر46 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا۔

پشاور میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 بجکر 12 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا،کوئٹہ میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 بجکر 38 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا۔

اگلی بار مکمل چاند گرہن کے نظارے کے لیے مارچ 2025 تک انتظار کرنا ہوگا۔

اس چاند گرہن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے موقع پر پہلی بار ایسا ہو رہا ہے اور آئندہ 372 سال تک ایسا نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں