لاہور : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاقت علی خان صاحب کے قتل کی ایف آئی آر شئیر کرتے ہوئے کہا ہماری پولیس کا یہ کام نیا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیاقت علی خان صاحب کےقتل کی ایف آئی آرشئیرکردی اور لکھا ہماری پولیس کا یہ کام نیا نہیں۔
یہ لیاقت علی خان صاحب کی FIR کی کاپی ہے- ہماری پولیس کا یہ کام نیا نہیں ہے- pic.twitter.com/AjPvrPtvLf
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 8, 2022
عمران اسماعیل نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا، پوری قوم ایف آئی آرکو رد کرتی ہے۔
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام روڈوں پر کر لے گی۔
پوری قوم اس FIR کو رد کرتی ہے سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام روڈوں پر کرلے گی pic.twitter.com/hiNTQWe2vl
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 8, 2022