اشتہار

ارشد شریف قتل کیس میں نیا موڑ ، کینین پولیس کے نگراں ادارے کی کمشنر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا: کینیا میں پولیس کے نگراں ادارے کی کمشنر نے ارشد شریف کے قتل پر شک کا اظہار کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پیراملٹری فورس جنرل سروس یونٹ کی موجودگی پرسوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا میں پولیس کے نگراں ادارے کی کمشنر پراکسیڈس ٹروری نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں ارشد شریف کے قتل پر شک کا اظہار کردیا۔

پراکسیڈس ٹروری نے کہا کہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی وجہ مشکوک ہے، ابتدائی طور پر یہی شبہ تھالیکن اب ایسا نہیں سمجھتے۔

- Advertisement -

پولیس کے نگراں ادارے کی کمشنر نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف کے قتل کے مقام پرپیراملٹری فورس جنرل سروس یونٹ کیوں تھا؟

پراکسیڈس ٹروری کا کہنا تھا کہ پولیس اتھارٹی ارشد شریف کو نہیں جانتے تھے، بعد میں پتا چلا غیرملکی صحافی تھے۔

کمشنر نے سوال کیا کہ پولیس افسران نے گاڑی پر گولی کیوں چلائی؟ اسے روکنے کی کوشش کیوں کی؟

انھوں نے بتایا کہ کینیا میں پولیس ناکہ بندی کیلئے رکاوٹیں یا بیریئرز کا استعمال کرتی ہے، پولیس اتھارٹی نہیں معلوم ارشد شریف کی گاڑی روکنے کیلئے پتھر کیوں رکھے گئے؟

پراکسیڈس ٹروری نے مزید کہا کہ اب تفتیش کاروں کا کام ہے کہ وہ حقیقت سامنےلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں