اشتہار

پُر فضا جزیرے پر ’ایٹم بم‘ مارے جانے کی ہولناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ایک ہولناک ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں ایک پُر فضا جزیرے پر ورچوئل ’ایٹم بم‘ مارے جانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

ورچوئل رئیلٹی میں کیا گیا ایٹمی دھماکا دکھانے والی اس خوف ناک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو دنگ کر دیا، یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ ورچوئل رئیلٹی میں ہمیں ایسی چیزیں دکھانے کی طاقت ہے جس کا ہم کسی بھی صورت میں حقیقت میں تجربہ نہیں کریں گے۔

اگرچہ یہ ویڈیو ورچوئل رئیلٹی پر مبنی ہے، تاہم بہت سے صارفین کے لیے اسے دیکھنا آسان ثابت نہیں ہوا، اسے دیکھ کر دل پر دہشت طاری ہو جاتی ہے، کہ ایک ایٹمی دھماکا کتنی بربادی لا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایک منٹ اور 52 سیکنڈ طویل اس ویڈیو نے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن لکھا گیا ہے: ’’ایک ورچوئل رئیلٹی ماحول میں جوہری دھماکا۔‘‘

ویڈیو میں ایک ورچوئل رئیلٹی ماحول دکھایا گیا ہے، جس میں جوہری بم کے دھماکے سے عین قبل ایک خوش گوار دن پر ایک ساحل کا منظر دکھایا گیا ہے، جیسے ہی دھماکا ہوتا ہے، اسکرین پر سفیدی سی چھا جاتی ہے۔

توقع کے عین مطابق آس پاس کی سب جگہ سیکنڈوں میں تباہ ہو جاتی ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے ریت کا طوفان اس علاقے سے ٹکرا گیا ہو، پودے اور دیگر نباتات جڑوں سے اکھڑتی نظر آتی ہیں اور جلد ہی دھوئیں اور گرد و غبار کے ایک بڑا بادل آسمان کو لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں، ہوا میں معلق دھول کے بادل کے ساتھ آسمان تھوڑا سا جامنی رنگ کا ہو جاتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ماہ قبل یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تھی، یہ اب ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ایسا ہونے کے بارے میں سوچنا بھی خوف طاری کر دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں