جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روس سے تنازع، امریکا کا یوکرین کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے یوکرین کو روس سے بات چیت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صدر پیوٹن کے اقتدار سے ہٹنے تک مذاکرات سے کام چلانے کی کوشش کرے۔

امریکا جو دنیا بھر میں اپنے دہرے معیار اور پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے اس کی ایک اور مثال روس یوکرین جنگ کے دوران سامنے آئی ہے جہاں بظاہر وہ روس کے خلاف مزاحمت پر یوکرین کی حوصلہ افزائی کرتا نظر آتا ہے لیکن اندرون خانہ وہ یوکرین کو حریف صدر ولادیمیر پیوٹن سے مذاکرات کا مشورہ بھی دے رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا یہ سب کچھ اس لیے کر رہا ہے کہ اسے اور یورپ کو سردیوں کے موسم میں ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور وہ اس دلدل سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں وہ دھنستا چلا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے اندرون خانہ ملاقاتوں میں یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدر پوتین کے اقتدار سے ہٹنے تک مذاکرات سے کام چلانے کی کوشش کریں۔

مذکورہ اخبار کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے یوکرین کو کہا ہے کہ جب تک کہ روسی صدر اپنے عہدے سے سبکدوش نہیں ہوجاتے یوکرین خود کو روسی صدر سے مذاکرات کے لیے ہر وقت خود کو تیار ظاہر کریں اور انھیں مذاکرات میں ہی مشغول رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اپنے یوکرینی ہم منصبوں کو روسی صدر پیوٹن کے فی الحال مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ نہ ہونے سے بھی آگاہ کیا تاہم یہ بھی تسلیم کیا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان بات چیت کی بندش سے یورپ، افریقا اور لاطینی امریکا میں تشویش ہے جہاں خوراک اور ایندھن کی قیمتوں پر اثرات سب سے زیادہ محسوس کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں