جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ابشر اکاؤنٹ کے حوالے سے تارکین وطن اور سعودی میں مقیم شہریوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت ابشر اکاؤنٹ پرموجود ہے تاہم تجدید کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے مقررہ اور منظور شدہ اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے پوچھا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرانے کے لیے فیس جمع کرائی مگرابشر اکاؤنٹ پر جب تجدید کی کمانڈ دی جاتی ہے توکارروائی مکمل نہیں ہوتی اس صورت میں کیا کروں؟

اس کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت ابشر اکاؤنٹ پرموجود ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ اور منظور شدہ اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔

- Advertisement -

ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بعدازاں جتنی مدت کے لیے لائسنس تجدید کرانا ہو، اس کی فیس ادا کرنے کے بعد تجدید کی کمانڈ دی جائے۔

واضح رہے طبی معائنے میں نظر کا بہت ٹیسٹ اہم ہوتا ہے اس کےعلاوہ بلڈ گروپ بھی درج کیا جاتا ہے۔ میڈیکل چیک اپ ایسے اسپتال سے کرانا ضروری ہوتا ہے جو ٹریفک پولیس کے سسٹم سے منسلک ہو۔

میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ ٹریفک پولیس کے سسٹم میں خود کارطریقے سے طبی ادارہ ارسال کرتا ہے جس کے بعد پانچ یا 10برس کے لیے مقررہ فیس ادا کی جاتی ہے۔

یاد رہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرعائد شدہ چالان کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بھی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ممکن نہیں ہوتی۔

ٹریفک چالان موجود ہونے کی صورت میں جب تک ادائیگی نہ کی جائے ڈرائیونگ لائسنس تجدید نہیں کرایا جا سکتا۔

یاد رہے گاڑی خریدتے وقت خریدار کے نام سے موٹروہیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے مقررہ کمپنی سے انشورنس سکیم حاصل کی جائے جو ٹریفک پولیس کے سسٹم میں رجسٹرڈ اور منظورشدہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں