بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سرفراز کمال کے گلوکار نکلے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور کرکٹراعظم خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سابق کپتان سرفراز احمد اور کرکٹر اعظم خان نے گٹار کے ساتھ گانا گایا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ترپن سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں اعظم خان گٹار پر دھن بجاتے ہیں جب کہ سرفراز احمد کو ایک کلاسیکل گانا گنگناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

گانے کے بول ‘ایک پیار کا نغمہ ہے، موجوں کی روانی ہے، زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے’ سرفراز احمد کا یہ مخصوص انداز شائقین کو بھاگیا۔

ویڈیو ٹائم لائنز پر وائرل کیا ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے سرفراز سے اپنے پسندیدہ گانوں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے وہ بھی سنانے کی فرمائش کی۔

دیکھنے والوں نے سرفراز احمد اور اعظم خان کی مہارت کی داد دی تو ایک انڈین فین نے لکھا کہ ’اب آپ انڈین گانے گا رہے ہیں اور چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کراچی میں آپ انڈیا کو ٹرول کر رہے تھے۔‘

کرکٹرز کی گلوکاری پر تبصرہ کرنے والوں نے ان کے گانے کے انتخاب کی داد بھی دی۔

روہت نامی صارف نے سرفراز احمد کو ’لوٹ آنے‘ کی دعوت دی تو لکھا کہ ’کوئی تھا جو وکٹ کے پیچھے سے گیم بدل دیا کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں