اشتہار

’مقصد کے قریب ہوں کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد کو نہیں روک سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد کو نہیں روک سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مضحکہ خیز ایف آئی آر پر میرے وکیل مؤقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی اپنے ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ میری جدوجہد اس خواب کو قوم کے لیے حقیقت بنانے میں گزری ہے، آج قوم بیدار ہوچکی اور سمجھ چکی ہے، جاگ اٹھی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پی ٹی آئی کے دروازے ہر جمہوریت پسند قوت کے لیے کھلے ہیں، جمہوریت پسند قوتیں آزادی، قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی غلامی کے خلاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں