تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نارویجن ہم منصب جونس گاہر کی مشترکہ صدارت میں گول میز کانفرنس ہوئی جس کا عنوان ’ماحولیاتی تبدیلی اور کمزور طبقے کی پائیدار ترقی ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستانی معیشت کو30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کوپ 27 سمٹ کے موقع پر سعودی گرین انیشیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں گرین انیشیٹو پروگرام منفرد ہے، دنیا کا ماحول مزید سرسبز کرنے میں یہ پروگرام مدد کرےگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پیرس معاہدے کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، سعودی گرین انیشیٹوپروگرام پاکستان فاریسٹ پالیسی ممالثت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، گرین پاکستان پروگرام اس سلسلے میں اہم کڑی ہے یہ پروگرام ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنے میں مدد کرے گا۔

Comments

- Advertisement -