انٹرنیٹ پر ویسے تو روز ہی نت نئی پہلیاں شیئر ہوتی رہتی ہیں، جنہیں صارفین بہت دلچسپی سے حل بھی کرتے ہیں ان ہی میں سے چند کو منتخب کرکے ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور اس کا صحیح جواب دینے کا چیلنج دیتے ہیں۔
یہ تصویری پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوتیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو ذہنی الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
اسی تناظر میں آپ کی تیز نگاہی کے لیے آج یہ نیا معمہ پیش کیا گیا ہے، انٹرنیٹ پر یہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین ذوق و شوق سے اپنی تیز نظر کا امتحان لے رہے ہیں۔
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ دونوں تصاویر بالکل ہی ایک جیسی ہیں تو آپ کا خیال بالکل غلط ہے، اس میں تین عدد غلطیاں یا فرق موجود ہیں، جسے محدود وقت میں تلاش کرنا آپ کے لیے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔
کیا آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کا امتحان لینا چاہیں گے؟ تو پھر آزمائیے اور شروع کریںاسے حل کرنے کیلیے آپ کے پاس صرف11سیکنڈ ہیں۔
زیر نظر تصویر میں ناشتے کی میز کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں دو بچے ناشتہ کررہے ہیں لیکن اب ان دونوں تصاویر کو غور سے دیکھیں اور ان کے درمیان ممکنہ فرق معلوم کریں۔
تصویری پہیلی میں نظر آنے والے دو بچوں میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، لڑکی بڑی ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک گڑیا ہے جبکہ چھوٹا بھائی ناشتہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
اس کے علاوہ کھانے کی میز پر پین کیکس، روٹی، مکھن اور پلیٹ بھی نظر آرہی ہے۔ اب گیارہ سیکنڈ گزر چکے تو کیا آپ اب بھی وہاں تک نہیں پہنچ پائے؟
اگر آپ مطلوبہ وقت یعنی 11سیکنڈز کے اندر فرق تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو ہم آپ کو اس کا جواب دیے دیتے ہیں،۔
ان دونوں تصاویر کے درمیان فرق مندرجہ ذیل ہیں:
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
سب سے پہلے لباس کا رنگ مختلف ہے۔
اس کے بعد بچے کے بھائی نے اپنے بائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں یہ چمچ ہے۔ جبکہ تیسرے فرق میں پین کیکس کے اوپر سے مکھن غائب ہے۔