تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

علامہ اقبالؒ کا یومِ ولادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

سیالکوٹ : شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

اس پرمسرت موقع پر اقبالؒ منزل کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، 9نومبر کو اقبال منزل میں نماز فجر کے بعد مختلف تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

ہر سال اندرون وبیرون ملک سے زائرین علامہ اقبال کی جائے پیدائش پر آکر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایوان صنعت وتجارت، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کرتی ہیں

مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر1877کوسیالکوٹ کے محلہ چوڑیگراں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا۔

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

ملت اسلامیہ کو ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکر دینے والے علامہ اقبال نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن انہوں نے جذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارا لیا۔

Comments

- Advertisement -