منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات ، پیپلز پارٹی کے رہنما پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے سینئرپارٹی رہنما اعتزاز احسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آجکل اعتزاز، پڑوسی پن نبھارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سینئر پارٹی رہنما اعتزاز احسن پر پھٹ پڑے اور کہا اعتزاز احسن کبھی کلثوم نواز کے وکیل تو کبھی چوہدری افتحار کے ڈرائیور بن جاتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے ہمیشہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف کام کیا، آج کل وہ عمران خان سے اپنا پڑوسی پن نبھا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقاتیں اور بیان پارٹی پالیسی نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پارٹی سے جانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے دو روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان سے معروف سیاستدان اعتزاز احسن کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں اعتزاز احسن نے عمران خان سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ سترہ سال سےخواہش ہے کہ اعتزازاحسن تحریک انصاف کاحصہ بنیں، میں انتظارمیں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے ساتھ چلیں گے؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں