ایک اور تصویری پہیلی آپ کے سامنے ہے جس میں 11 سیکنڈ میں ایک عورت اور بچے کو تلاش کرنا ہے، صرف عقابی نظروں والے ہی ایسا کرسکتے ہیں۔
بصری دھوکے پر مبنی پہیلیوں کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے، جدت پر مبنی پہیلیوں کا یہ سلسلہ ایک جانب بہترین تفریح فراہم کرتا تو دوسری جانب دماغ اور آنکھوں کی ورزش کا کام بھی انجام دیتا ہے۔
جستجو ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، بصری دھوکے پر مبنی پہیلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ میں آپ نے صرف عقل کے گھوڑے ہی نہیں دوڑانے ہوتے بلکہ کامیابی کے لیے دماغ کے ساتھ نظروں کا تال میل ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
آپ کی تفریح طبع کیلیے آج ایک اور مزیدار پہیلی لے کر آئے ہیں جس میں تصویر میں سے آپ نے صرف 11 سیکنڈ میں ہی ایک عورت اور بچے کو تلاش کرنا ہے لیکن یہ کارنامہ صرف عقابی نظریں رکھنے والے ہی انجام دے سکتے ہیں یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ پہیلی کے تخلیق کار کا دعویٰ ہے۔
اگر آپ کو یہ گمان ہے کہ آپ کی نظریں عقابی ہیں اور کوئی چیز آپ کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی تو اس دلچسپ کھیل کا حصہ بن جائیں پتہ چل جائے گا کہ آپ اپنے دعوے میں کتنے درست ہیں۔
تصویر دیکھیں ابتدائی طور پر یہ سنان مگر خوبصورت وادی نظر آتی ہے جس میں پہاڑی سلسلے کے ساتھ ایک جھیل بھی نمایاں ہے جب کہ دور کہیں اکا دُکا درخت بھی نظر آ رہے ہیں، لیکن اس خاموش اور حسین منظر میں ایک خاتون اور بچہ بھی موجود ہے اور آج کا ٹاسک یہی ہے۔
آپ کے لیے چیلنج تصویر میں چھپی ہوئی عورت اور بچے کو تلاش کرنا ہے اور اس چیلنج کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے 11 سیکنڈ کا وقت ہے۔
کیا آپ نے 11 سیکنڈ میں عورت اور بچے کو دیکھ لیا؟
جلدی کریں مقررہ وقت ختم ہونے کے قریب ہے، اگر ابھی بھی آپ تلاش نہیں کرسکے تو تصویر کو مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں۔
لیجیے وقت ختم ہوگیا، کیا آپ نے عورت اور بچے تلاش کرلیا یا ناکام رہے؟ اگر نہیں ڈھونڈ سکے تو کوئی بات نہیں ہم کس لیے ہیں ابھی آپ کو بتا دیتے ہیں کہ آپ کی تلاش کہاں چھپی ہوئی ہے بس تھوڑا اسکرول کریں۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
یہ تصویر ایک ایسے بصری وہم پر مبنی ہے جہاں ایک پہاڑ کی شکل پانی کے جسم میں جھلکتی ہے، جس سے عورت اور بچے کی ساخت بن جاتی ہے۔