ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اعظم خان نے قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر اعظم خان نے پاکستان کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اعظم خان ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب چیزیں درست سمت میں جارہی ہوں تو کسی کو سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، برے وقت میں انسان کو اپنے کولیگز کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اعظم خان نے ٹوئٹ میں مزید لکجھا کہ مجھے ان لوگوں پر فخر ہے، ہم نے فائنل میں جگہ بنالی، ٹوئٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے کوئے ’پاکستان زندہ باراور الحمد اللہ‘ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں